Shami Kabab Recipe In Urdu

Shami Kabab Recipe In Urdu شامی کباب بنانے کا طریقہ

Shami Kabab Recipe In Urdu شامی کباب بنانے کا طریقہ

:اجزاء
 گائے کا گوشت (اُبلا ہوا)750 گرام-
 آلو 2 عدد-
 پیاز(باریک کٹی ہوئی)ایک عدد-
 دہی(پانی نکلی ہوئی)2 کھانے کے چمچے-
 ہری مرچیں(باریک کٹی ہوئی)10 عدد-
پانی 2 پیالی-
 تیل تلنے کے لئ-
چنے کی دال(بھیگی ہوئی)2 پیالی-
سوکھی گول لال مرچیں15 عدد-
 پسا ہوا گرم مصالحہ 1.1/2 چائے کا چمچہ-
پودینہ 1/2 گڈی-
 کٹا ہوا بھنا دھنیا 2 کھانے کے چمچے-
 نمک ایک کھانے کا چمچہ-
 سلاد پتے‘کھیرا‘ٹماٹر سجانے کے لئے-

تیار کرنے کی ترکیب
دیگچی میں گوشت‘دال سوکھی گول لال مرچیں‘آلو‘پانی اورنمک ملا کر دال گلنے اور پانی خشک ہونے تک پکا کر چولہا بند کردیں
تھوڑا ٹھنڈا ہوجائے تو چوپر میں یکجان کرکے پیالے میں نکالیں-
اس میں باقی تمام اجزاءملا کر ٹکیاں بنائیں-
فرائننگ تیل گرم کریں اور انہیں سنہری تل لیں-
سرونگ ڈش میں کھیرا سلادپتے اور ٹماٹر سجائیں-
اس پر کباب رکھ کر پیش کریں-


No comments:

Post a Comment

Sponsored

Adbox

@templatesyard