Nihari recipe in Urdu

Nihari recipe in Urdu نہاری بنانے کا طریقہ

Nihari recipe in Urdu نہاری بنانے کا طریقہ

اجزاء
 بونگ کا گوشت 1کلو -
نمک حسب ضرورت -
 تیل دو کپ -
 آٹا ایک کپ -
 میدہ آدھا کپ -
 نلی ایک عد د -
سرخ مرچ دو چائے کے چمچ پسی ہوئی -
 ادرک لہسن دوکھانے کے چمچ -
نہاری مصالحہ ،چار کھانے کے چمچ -

مصالحہ برائے نہاری :۔
 دار چینی بیس گرام -
 لونگ چالیس گرام -
 جاوتری بیس گرام -
 سونف چالیس گرام -
خشخاش چالیس گرام -
 سرخ مرچ بیس گرام پسی -
 الائچی پچیس گرام بڑی اور چھوٹی -
 جائفل ایک عدد -
 کالی مرچ چالیس گرام -
 کچری دس گرام -
 سونٹھ چالیس گرام -
 دھنیا بیس گرام پسا ہوا -
 ان تما م اشیاء کو اچھی طرح مکس کرکے گرائنڈ ر میں پیس لیں -

تیار کرنے کی ترکیب
گھی گرم کریں اور اس میں ادرک اور لہسن بھون لیں پھر گوشت کے ساتھ سرخ مرچ بھون لیں -
پھر گوشت کے ساتھ سرخ مرچ پسی ہوئی ۔نمک اور نہاری مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں -
ضروری ہوتو پانی کا ہلکا سا چھینٹا مار لیں ۔ -
نلی ڈال کر اس میں دس کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر ایک گھنٹہ پکنے کے لئے رکھ دیں ۔ -
میدہ اور آٹے کو چھان کر پانی ملا کر پیسٹ بنالیں اس پیسٹ کو گوشت میں شامل کردیں -
 اور چمچہ مسلسل چلاتی رہیں پھر اسے ہلکی آنچ پر چار گھنٹے کے لئے پکنے کے کئے رکھ دیں -
 پھر گھی اور پیاز کا بگھاردے دیں ۔ -
ادرک باریک کٹی ہوئی ‘ہری مرچ ‘لیموں اور ہرادھیا کے ساتھ گرم گرم پیش کریں ۔ -

No comments:

Post a Comment

Sponsored

Adbox

@templatesyard