Nankhatai recipe in Urdu

Nankhatai recipe in Urdu نان کھتاٗئ بنانے کا طریقہ

Nankhatai recipe in Urdu نان کھتاٗئ بنانے کا طریقہ

اجزاء
میدہ تین کپ -
گھی ڈیڈھ کپ -
بیکنگ پاوٗڈر آدھا سے ایک چمچ -
بارہ سبز الائچیاں۔ بہت باریک پیس لیں -
باریک پسی ھوئی چینی آدھا سے ایک چمچ -
 انڈا ایک عدد اوپر لگانے کے لیے -

تیار کرنے کی ترکیب
میدہ اور بیکنگ پاؤڈر ملا کر تین مرتبہ چھانیں -
گھی میں چینی تھوڑی تھوڑی ڈال کر پھینٹتی جائیں -
جب ماوا اچھی طرح سفید اور نرم ہوجائے تو پسی ہوئی الائچیاں ڈال کر پھینٹیں -
پھر میدہ نرم ہاتھوں سے ملائیں -
اب اخروٹ جتنے بڑے گول پیڑے کرکے دو دو انچ کے فاصلے پر رکھیں -
پھر کسی شیشے کے گلاس کے پیندے کو میدے والا ہاتھ لگا کر پیڑے کوتھوڑا دبائیں -
کنارے تھوڑے پھٹ جائیں گے -
اوپر پھینٹا ہوا انڈا لگا کر پستے کی ہوائیاں لگالیں -
پستہ نہ ہوتو صرف انڈے سے چپڑ لیں -
تین سو پچاس ڈگری فارن ھایئٹ پر گرم کئے ھوئے اوون میں بیک کریں۔ -
خطائیاں بہت ہلکی سرخ ہوجائیں تو نکال لیں اور پانچ سات منٹ ٹرے میں ہی رہنے دیں -
پھر چھری یا پلٹے سے اٹھا کر صاف موٹے کاغذ پر رکھ دیں -
ٹھنڈی ہوجائیں تو بند ڈبے میں رکھ لیں -

No comments:

Post a Comment

Sponsored

Adbox

@templatesyard