Mooli ka paratha recipe in Urdu

Mooli ka paratha recipe in Urdu مولی کا پراٹھہ بنانے کا طریقہ

Mooli ka paratha recipe in Urdu مولی کا پراٹھہ بنانے کا طریقہ

اشیاء
آٹا ایک کلو -
دھنیا سبز آدھی گٹھی -
مولی 750گرام -
مرچ سرخ حسب پسند -
گھی حسب ضرورت -
نمک حسب ذائقہ -

ترکیب
آٹے میں تھوڑا سا نمک ملا کر اور پانی ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیجئے اور ایک گھنٹے تک پڑا رہنے دیجئے مولی صاف کر کے کدوکش کر لیجئے۔ ایک دیگچی میں تھوڑا سا گھی ڈال کر گرم کیجئے اور اس میں نمک اور سرخ مرچ ڈال کر مصالحہ سا بنا لیجئے۔ پانی کا ہلکا سا چھینٹا دے کر کدوکش کی ہوئی مولی اس میں ڈال دیجئے اور تھوڑی دیر بھون کر دم پر رکھ دیجے تاکہ مولی اپنے ہی پانی میں گل جائے۔ مولی گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو اتار لیجئے۔ ٹھنڈا ہونے پر دھنیا سبز باریک کاٹ کر اور دھو کر اس میں ملا دیجئے۔آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیجئے اور انہیں بیل کر رکھ لیجئے۔ ایک پیڑا بیل کر رکھئے اور اس پر مولی کی تہہ جما کر اوپر دوسرا بیلا ہوا پیڑا رکھ دیجئے اور کناروں کو اچھی طرح دبا دیجئے تاکہ مولی باہر نہ نکل سکے۔اب اس کو روٹی کی طرح بڑا کر کے سیدھے گرم توے پر ڈالیے اور دونوں طرف گھی لگائیے۔ دونوں طرف سے سرخ ہو جانے پر اتار لیجئے۔ حسب پسند اوپر گھی یا مکھن لگا کر گرم گرم تناول فرمائیے۔

No comments:

Post a Comment

Sponsored

Adbox

@templatesyard