Karelay recipe in Urdu کریلے بنانے کا طریقہ
اجزاء
گوشت آدھ سیر -
پیاز ڈیڑھ پاؤ -
ٹماٹر تین چھٹانک -
گھی پاؤ بھر -
نمک مرچ مرضی کے مطابق -
کریلے تین پاؤ -
تیار کرنے کی ترکیب
کریلے کے باہر سے خوب اچھی طرح صاف کر یں -
چھری سے اندر کے بیج بھی نکال دیں اور ٹکڑے کر کے نمک لگا کر رکھ دیں -
آدھ گھنٹے کے بعد خوب اچھی طرح مل کر دھولیں اور نچوڑ کر رکھ لیں -
گوشت میں پیاز اور لہسن ملا کر گلائیں اور بھون لیں -
کریلے ایک فرائی پین میں ہلکی آنچ پر بادامی رنگ کے کر لیں -
یہ کریلے گھی سمیت گوشت میں ڈال دیں اور بھون لیں جب گل جائیں اور گھی چھوڑ دیں تو اتار لیں -
No comments:
Post a Comment