Haleem recipe in Urdu

Haleem recipe in Urdu دلیم بنانے کا طریقہ

Haleem recipe in Urdu دلیم بنانے کا طریقہ

اجزاء
 گوشت دو کلو -
 گیہوں آدھا کلو -
 دال چنا ایک پاؤ -
 دال مسور آدھ پاؤ -
 دال مونگ آدھ پاؤ -
 چاول آدھ پاؤ -
 تمام مصالحہ حسب ضرورت -

تیار کرنے کی ترکیب
گیہوں کو بادن دستے میں کوٹ لیں اور اس کے چھلکے اتار لیں حتیٰ کہ سفید دانہ نظر آنے لگے -
گوشت میں تمام مصالحے ڈال کر بھون لیں -
یہ یاد رکھیں کہ گوشت خوب گل جائے -
اب دال مسور اور دال مونگ چاول ڈال کر خوب گلا لیں -
گیہوں اور چنے کی دال کو بھی الگ پکا لیں -
جب گیہوں گل جائیں تو تمام دالیں اور گوشت بھی ایک جگہ کرلیں -
اب یہ سب چیزیں بڑے دیگچے میں ڈال کر پکائیں -
.حلیم کو اتنا گھوٹیں کہ لیس چھوٹ پڑے -


Lakhnawi Haleem Recipe لکھنوی حلیم بنانے کا طریقہ

اجزاء
گوشت 2000 گرام -
 دلیہ 375گرام -
 دال ارہر، چنا، ماش، مسور 375 گرام -
 پیاز 250 گرام -
 چاول 60گرام  -
ادرک حسب ضرورت -
 ہری مرچ، ہرا دھنیا تھوڑی تھوڑی مقدار میں -
 لیموں دو عدد -
 گھی 375 گرام -
 ہلدی نمک مرچ حسب ذائقہ -

ترکیب

گوشت کا قورمہ تیار کرلیں۔ -
 دوسرے چولہے پر دلیا دھو کر نمک ڈال کر چڑھا دیں۔ -
 تیسرے پر ایک دیگچی میں ارہڑ دھو کر ہلکا سا نمک ڈال کر چڑھا دیں۔ -
 جب آدھ گلی ہو جائے تو چنے کی دال ڈال دیں۔ -
 پھر ماش مونگ اور آخر میں چاول ڈال دیں (سب دالیں اور چاول پہلے سے علیحدہ علیحدہ بھگو لیں پھر پکائیے)۔ -
 جب تینوں علیحدہ علیحدہ تیار ہوں تو سب کو ملا کر خوب گھوٹ لیں اور اوپر ہرا مصالحہ کاٹ کر ڈالیں۔ -
 پھر پیاز سرخ کر کے ڈالیں اور دم پر لگائیں۔ -
 پندرہ منٹ بعد کھولیں۔  -
پیش کرتے ہوئے اس کے ساتھ لیموں ادرک اور ہری مرچ کٹی ہوئی استعمال ہوتی ہے۔ -


Chillie Haleem Recipe in Urdu چلی حلیم بنانے کا طریقہ

اجزاء
بیف دو کلو -
نمک حسب ذائقہ -
چلی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ -
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ -
کری پتہ ایک عدد -
چنے کی دال 250 گرام -
گندم 200گرام -
جو 50گرام -
تیل 4/3 کھانے کا چمچ -

سجاوٹ کیلئے
پیاز ایک عدد کٹی ہوئی 
 لیموں چند ٹکڑے
 سبز مرچ 2/3عدد
 ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ(کٹا ہوا)
ٍادرک دو ٹکڑے کٹے ہوئے

ترکیب

چنے کی دال، گندم اور جو کو صاف کر کے ایک رات کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔ -
 ایک کھلے منہ کا برتن لیں اس میں تیل ڈال کر چولہے پر گرم کرنے کے لئے رکھ دیں۔ -
 جب تیل اچھی طرح گرم ہو جائے تو اس میں گوشت فرائی کر یں۔ -
 پھر اس میں سارا مصالحہ اور 5/4 گلاس پانی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ -
 گوشت کو ہلکی آنچ پر پکائیں۔ -
 اسی دوران ایک چائے کا چمچہ، چلی پاؤڈر چائے کا چمچ ہلدی اور پانی گوشت والے آمیزے میں شامل کر دیں۔ -
 دونوں کو ہلاتی جائیں حتیٰ کہ حلیم لیس چھوڑ دے۔ -
  اب اس میں ہلکی فرائی پیاز شامل کر دیں اور چولہے سےاتار لیں ۔ اس پر گرم مصالحہ سبز دھنیا کٹا ہوا ، سبز مرچ ، فرائی پیاز، ادرک اور لیمن کے ٹکڑے سے سجاوٹ کر کے پیش کر یں۔


Khichra Haleem Recipe in Urdu کھچڑا حلیم بنانے کا طریقہ

اجزاء
بکرے کا گوشت آدھا کلو -
گیہوں ڈیڑھ پاؤ -
جو آدھا پاؤ -
دال چنا ایک پاؤ -
ادرک، لہسن ایک کھانے کا چمچ -
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ -
دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ -
نمک ایک کھانے کا چمچ -
پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ -
ہلدی ایک چائے کا چمچ -
پیاز دو عدد -
ہرا دھنیا حسب ضرورت -
پودینہ حسب ضرورت -
ہری مرچیں دس سے بارہ عدد -
لیموں حسب ضرورت -

ترکیب

پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کر لیں۔ -
پھر گوشت، ادرک، لہسن، نمک، لال مرچ، ہلدی اور دھنیا ڈال کر گوشت کو بھون لیں۔ -
اس کے بعد پانی ڈال کر گوشت گلنے کے لیے رکھ دیں۔ -
جب گوشت گل جائے تو گرم مصالحہ شامل کر دیں۔ -
اب گیہوں، جو اور چنے کی دال رات بھر بھگونے کے بعد اُبال لیں پھر اسے گلا لیں۔ -
پھر اسے گوشت میں شامل کر کے تھوڑا سا پکائیں۔ -
آخر میں گھی کا بگھار لگائیں اور ہرا مصالحہ ڈال کر لیموں کے ساتھ سرو کریں۔ -


Lal Qila Haleem Recipe in Urdu لال قلعہ حلیم بنانے کا طریقہ

اجزاء
(گائے کا گوشت ایک کلو ﴿بون لیس -
گیہوں دو سو پچاس گرام -
جو ایک سو پچیس گرام -
تیل دو کھانے کے چمچ -
چنے کی دال ایک کپ -
مونگ کی دال ایک چوتھائی کپ -
مسور کی دال ایک چوتھائی کپ -
ارہر کی دال ایک چوتھائی کپ -
تیل ایک کپ -
ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ -
(پیاز آدھا کپ ﴿تلی ہوئی -
نمک دو کھانے کے چمچ -
(لال مرچ تین کھانے کے چمچ ﴿پسی ہوئی -
ہلدی ایک کھانے کا چمچ -
(دھنیا ایک کھانے کا چمچ ﴿پسا ہوا -
دہی ایک کپ -
(گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسا ہوا -
:حلیم کے ساتھ سرو کرنے کے لیے -
(پیاز حسب ضرورت ﴿تلی ہوئی -
(ہرا دھنیا حسب ضرورت ﴿کٹا ہوا -
(پودینہ حسب ضرورت ﴿کٹا ہوا -
(ہری مرچ حسب ضرورت ﴿کٹی ہوئی -
(ادرک حسب ضرورت ﴿جولین کٹی ہوئی -
لیموں کے سلائس حسب ضرورت -

گھی دو کھانے کے چمچ -

ترکیب

پہلے گیہوں اور جوکو رات بھر کے لیے دو کھانے کے چمچ تیل میں بھگو کر رکھیں۔ -
اب اسے بلینڈ کر لیں۔ -
پھر چنے کی دال، مونگ کی دال، مسور کی دال اور ارہر کی دال کو چار سے پانچ گلاس پانی کے ساتھ پکائیں، یہاں تک کہ دالیں گل جائیں۔
اب انھیں ٹھنڈا کرکے بلینڈ کر لیں۔ -
پھر ایک کپ تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ، پیاز، نمک، پسی لال مرچ، ہلدی، پسا دھنیا اور دہی ڈال کر بھونیں۔ -
اب اس میں گائے کا گوشت اور آٹھ سے دس گلاس پانی ڈالیں اور ڈھک کر پکائیں، یہاں تک کہ گوشت گل جائیں۔ -
پھر گوشت کو چمچ سے گھوٹیں اور اسے بلینڈ کی ہوئی دالوں کے ساتھ مکس کریں اور ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں اور ہاتھ سے چمچ چلاتے رہیں۔
آخر میں اس میں پسا گرم مصالحہ شامل کرکے چمچ چلائیں۔ -
پھر اسے تلی پیاز، ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچ، ادرک، لیموں کے سلائس اور دو کھانے کے چمچ گھی کے ساتھ سرو کریں۔ -



No comments:

Post a Comment

Sponsored

Adbox

@templatesyard