Fish Kabab Recipe In Urdu

Fish Kabab Recipe In Urdu مچھلی کے کباب بنانے کا طریقہ

Fish Kabab Recipe In Urdu مچھلی کے کباب بنانے کا طریقہ

اجزاء:
مچھلی (بھاپ میں گلا کے صاف کی ہوئی) آدھا کلو -
ڈبل روٹی (پانی میں بھیگے اور نچوڑ ے ہوئے ) چار سلائس -
پیاز درمیانہ سائز (کتری ہوئی) ایک عدد -
لہسن ایک چائے کا چمچہ -
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ -
نمک دو چائے کے چمچے -
ڈبل روٹی کا چورا 50گرام -
پودینے یا ٹماٹر کی چٹنی سجانے کے لئے - 
ادرک (کتری ہوئی) ایک چائے کا چمچہ -
ہرا دھنیا (کترا ہوا) ایک چائے کا چمچہ -
ہری مرچیں(کتری ہوئی) دو عدد -
انڈوں کی سفیدی دو عدد -
تیل ایک پاؤ -

ترکیب:
پانی میں بھیگی ہوئی ڈبل روٹی مچھلی میں ملا دیں۔ اس کے بعد پیاز، ادرک ،گر م مصالحہ ،ہرا دھنیا ،ہر ی مرچیں ،لہسن، نمک ملا کر اس کو 12حصوں میں تقسیم کر کے کسی بھی شکل کے کباب بنا لیں۔ کبابوں کو کچھ دیر کے لئے فرج میں رکھ دیں۔ انڈے سفیدی کو خوب پھینٹ لیں۔ کباب کو سفیدی میں ڈبو کے ڈبل روٹی کا چورا مل لیں۔ کڑھائی میں تیل خوب گرم کر کے کبابوں کو تل لیں ۔ پودینے یا ٹماٹر کی چٹنی کے سات کھائیں۔ 

No comments:

Post a Comment

Sponsored

Adbox

@templatesyard