Dahi Phulki Recipe In Urdu

Dahi Phulki Recipe In Urdu دھی پھلکیان بنانے کا طریقہ


پکوڑوں کے لئے اجزاء:

بیسن 250گرام -
نمک حسب ذائقہ -
زیرہ ایک چائے کا چمچہ -

دہی میں ملانے کے لئے اجزاء:

دہی کلو -
بھنا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچہ -
پسی ہوئی ہری مرچ ایک چائے کا چمچہ -
پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچہ -
نمک حسب ذائقہ -
باریک کٹی ہوئی پیاز ایک عدد -
پودینہ دو کھانے کے چمچے -
باریک کٹے ہوئے ٹماٹر دو عدد -

ترکیب:

بیسن میں تمام اجزاء ملا کر پھینٹ لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر یں اور پکوڑے تل لیں۔ ایک پیالے میں تھوڑا سا نمک پانی میں ملا کر رکھ لیں۔ پکوڑے تل کر پانی میں بھگو ئیں اور کسی خالی ڈونگے میں نکال کر رکھ لیں۔ دہی میں بھنا ہوا زیرہ، ہری مرچیں اور لہسن پیس کر ملائیں اور حسب ضرورت نمک بھی ملا دیں اور بھیگی ہوئی پھلکیوں پر اوپر سے ڈالیں۔ پانی نہ ملائیں دہی گاڑھا رکھیں۔ سجاوٹ کے لئے باریک کٹی ہوئی پیاز، پو دینہ اور ٹماٹر استعمال کر یں۔ 

No comments:

Post a Comment

Sponsored

Adbox

@templatesyard