Dahi baray recipe in Urdu

Dahi baray recipe in Urdu دہئ بڑے بنانے کا طریقہ

Dahi baray recipe in Urdu دہئ بڑے بنانے کا طریقہ

اشیاء
بیسن سات سو پچاس گرام -
دہی تین سو پچاس ملی لیٹر -
پیاز ایک عدد -
ادرک ایک ٹکڑا -
لہسن آدھی گٹھی -
مرچ سبز دو عدد -
گھی حسب ضرورت -
گرم مصالحہ پسا ہوا چائے کا ایک چمچہ -
زیرہ سیاہ پسا ہوا چائے کا آدھا چمچہ -
مرچ سرخ حسب پسند -
نمک حسب ذائقہ -

ترکیب
دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیجئے اور اس میں تھوڑا سا نمک شامل کر کے الگ رکھ لیجئے۔ کسی کھلے منہ والے برتن میں بیسن ڈالیے، لہسن، پیاز، ادرک ، مرچ سبز، مرچ سرخ اور نمک پیس کر اس میں ملا لیجئے اور اسے آٹے کی طرح پانی سے نرم نرم گوندھ لیجئے اور حسب پسند بڑی یا چھوٹی ٹکیاں بنا کر رکھ لیجئے فرائی پین میں گھی گرم کر کے ان ٹکیوں کو تلئے۔ ہلکی آنچ پر جب سرخ ہو جائیں تو نکال نکال کر دہی میں ڈالتے جائیے تاکہ وہی جذب ہو جائے اور بڑے بھی نرم ہو جائیں۔ جب بڑے پھول کر نرم اور ٹھنڈے ہو جائیں تو احتیاط سے نکال لیجئے اور اوپر پسا ہوا گرم مصالحہ اور سیاہ زیرہ چھڑک کر تناول فرمائیے۔

No comments:

Post a Comment

Sponsored

Adbox

@templatesyard