Boondi Ke Ladoo Recipe In Urdu

Boondi Ke Ladoo Recipe In Urdu بوندی کے لڈو بنانے کا طریقہ

Boondi Ke Ladoo Recipe In Urdu بوندی کے لڈو بنانے کا طریقہ

اشیاء:
دال چنا -
دہی 50گرام -
چینی 750گرام  -
دودھ 100ملی لیٹر -
بیکنگ پاؤڈر 2گرام -
الائچی سبز 10گرام -
گھی حسب ضرورت -
چاندی کے ورق حسب ضرورت -

ترکیب:
دال کو چن کر رات کو پانی میں بھگو دیجئے۔ صبح کے وقت اس دال کو دھو کر سل پر باریک پیس لیجئے۔ اب اس دال میں 25ملی لیٹر گھی ڈال کر خوب پھینٹئے۔ جب گھی دال میں مل جائے تو اس دال میں دہی، دودھ اور بیکنگ پاؤڈر بھی ملا لیجئے اور ہاتھ یا کانٹے سے اتنا پھینٹے کہ جھاگ اٹھنے لگے اور خمیر بن جائے۔ایک دیگچی میں چینی اور 250ملی لیٹر پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر چاشنی تیار کر کے اتار کر رکھ لیجئے۔ ایک کڑاہی میں کافی گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب گھی کڑ کڑا جائے تو لوہے کی ایک موٹے چھید والی چھلنی کڑاہی کے اوپر رکھ دیجئے اور پسی ہوئی دال اس میں ڈال کر بوندیاں گرا ئیے اور جلدی جلدی نکال کر چاشنی ڈالتے جائیے۔ بوندیوں کو زیادہ دیر نہیں تلنا چاہیے ورنہ ان کی رنگت خراب ہو جائے گی۔ جب بوندیاں چاشنی میں خوب بھیگ جائیں تو چمچے سے نکال کر ٹھنڈی ہونے کے لئے رکھ دیجئے۔ ٹھنڈی ہونے پر ان میں الائچی کے دانے نکال کر ملا لیجئے اور ہاتھ سے گول گول لڈو بنا کر کسی پرات یا سینی میں رکھتے جائیے۔ لڈو خشک ہو جائیں ، تو ان پر چاندی کے ورق لگا لیجئے۔ 

No comments:

Post a Comment

Sponsored

Adbox

@templatesyard