Biryani recipe in Urdu

Biryani recipe in Urdu بریانی بنانے کا طریقہ

Biryani recipe in Urdu بریانی بنانے کا طریقہ

اجزاء
 چاول ایک کلوگرام -
ادرک دو انچ کا ٹکڑا -
 پیاز تین عدد درمیانے سائز کی -
 لال مرچ ایک چائے کا چمچ -
 لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ -
 پسا ہوا دھنیا دو کھانے کے چمچ -
 تیز پات ایک سے دو ٹکڑے -
 دودھ آدھی پیالی -
 ہرا دھنیا آدھی گٹھی -
 کوکنگ آئل آدھی پیالی -
 گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ -
 پودینہ آدھی گٹھی -
 زردے کا رنگ چٹکی بھر -
 دہی ڈیڑھ پیالی -
 ثابت گرم مصالحہ دو کھانے کے چمچ -
 ہلدی ایک چائے کا چمچ -
 مکھن دو کھانے کے چمچ -
 ٹماٹر تین عدد درمیانے سائز کی -
 ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ -
 نمک حسبِ ذائقہ -

تیار کرنے کی ترکیب
چکن کو صاف دھوکر چھلنی میں خشک کرنے رکھ دیں -
پیاز، ادرک، ہرادھنیا اور پودینہ باریک کاٹ لیں اور چاولوں کو بیس منٹ پہلے دھو کر بگھو دیں -
ادرک لہسن پیسٹ، نمک، ایک چائے کا چمچ لال مرچ اور دہی کو ملالیں اور چکن کو اس سے میرینیٹ کرکے ایک گھنٹے  -کے لئے رکھ دیں
پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ گرم مصالحہ ڈال کر پیاز کو سنہرا فرائی کر لیں -
آدھی پیاز نکال کر بقیہ پیاز میں لال مرچ، ہلدی، دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں -
اس میں مصالحہ لگی چکن ڈال کر ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں -
چکن گلنے تک پکا کر چولہے سے اتار لیں -
علیدہ پین میں چاولوں کو ابالنے کے لئے پانی رکھیں، اس میں نمک، گرم مصالحہ اور تیز پات ڈال دیں -
ابال آنے پر چاول ڈالیں اور ایک کنی رکھ کر چھلنی میں چھان لیں -
اسی پین میں ہلکا سا آئل لگائیں -
پہلے آدھے چاولوں کی تہہ لگائیں پھر چکن پھیلا کر ڈالیں -
اس پر کٹا ہوا ہرا مصالحہ، تلی ہوئی پیاز، کٹی ہوئی ادرک، زردے کا رنگ ملا ہوا مکھن ڈالیں اور دوبارہ سے چاولوں کی تہہ لگاکر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں
دس سے بارہ منٹ دم پر رکھنے کے بعد اچھی طرح ملا لیں اور تین سے چار منٹ مزید دم پر رکھ دیں -

No comments:

Post a Comment

Sponsored

Adbox

@templatesyard